8 فروری 2015 - 21:14
تصویری رپورٹ: فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے رہبرانقلاب اسلامی کا خطاب

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کے عوام گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر نکالی جانےوالی ریلیوں میں یہ ثابت کردیں گے وہ دھونس و دھمکی سے مرعوب ہونےوالے نہیں ہیں اور جو بھی ان کی تحقیر کرنے کی کوشش کرے گا وہ اس کا ویسا ہی جواب دیں گے۔ آيت اللہ ا لعظمی خامنہ ای نے اتوار کو فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات میں دشمن کی گذشتہ 36 برس سے دشمنی کے علل واسباب کی کہ جو امریکا کی طرف سے ابھی بھی جاری ہے وضاحت اور ساتھ ہی ایران کے عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبو کرنے اور انہيں نیچا دکھانے کے تعلق سے دشمن کے غلط اندازوں کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ خداوند عالم کے فضل و کرم سے ایرانی قوم 11 فروری کی ریلیوں میں اپنی مقتدرانہ، بھرپور اور مصمم شرکت سے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گي۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169